مہارشٹرا میں سینا کے ساتھ الائنس سے سونیانے کیاانکار

,

   

نئی دہلی۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پیر روزکانگریس کی عبور ی صدر سونیاگاندھی مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے لئے شیو سینا کو اپنی حمایت دینے سے انکار کردیا۔

نیشنلسٹ کانگریس (این سی پی) کے صدر شراد پوار سے نئی دہلی میں ملاقات کے کچھ گھنٹوں بعد سونیا گاندھی نے شیو سینا سے اتحاد قائم کرنے سے انکارکردیا‘ مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے لئے اقتدار کی تقسیم کولے کر شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان میں گھمسان چل رہا ہے۔

ملاقات کے بعد پوار نے معاملے پر اب بھی تجسس برقرار رکھا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے این سی پی سربراہ جس کے ہمراہ اجیت پوار اور پرافل پٹیل نے بھی موجود تھے نے کہاکہ ”مذکورہ این سی پی او رکانگریس کوعوام کی حمایت اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے ملی ہے۔

اس کے علاوہ ہمارے پاس نمبرس نہیں ہیں۔ صرف وہی جس کے پاس نمبرس ہیں انہیں حکومت تشکیل دیناچاہئے“۔ پوار نے یہ بھی کہاکہ وہ چیف منسٹر کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔

وہیں مذکورہ بیجے پی او رشیو سینا کے درمیان تعطل برقرار ہے‘ حالانکہ مبینہ طور پر انہوں نے دعوی کیاکہ ہے 288اراکین اسمبلی کے ایوان میں 175کی حمایت انہیں حاصل ہے۔

مہارشٹرا کے حالیہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے105سیٹوں پر جیت حاصل کی جبکہ شیو سینا نے 56جیت حاصل کی ہے۔

مذکورہ کانگریس این سی پی الائنس نے 98سیٹوں پر جیت حاصل کی جس میں 44کانگریس اور اور54پر ساتھی پارٹی کامیاب ہوئی ہے