مہرولی قتل معاملہ۔ آفات کوعدالت میں آج پیش کیاجانے والا ہے

,

   

پولیس ٹیموں نے ڈاگ اسکوڈ کی مدد لی ہے مگر جسم کے اعضاء بالخصوص متوفی کا سر اب تک نہیں ملا ہے۔
نئی دہلی۔ آفتاب امین پونا والا‘ جسکو اپنی ساتھی شردھا والکر کے مبینہ قتل اور اس کی نعش کے 35تکڑے کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیا‘ جمعرات کے روز ساکیت عدالت میں پیش کیاجانے والا ہے۔

عدالت میں دہلی پولیس کواس بات سے برہمی کا سامناہے کہ اب تک جرم انجام دئے جانے والے ہتھیار‘ شاردھا کاموبائیل فون اور جرم کے ارتکاب کے وقت ملزم کے جسم پر موجود کپڑے اب تک نہیں ملے ہیں۔

پولیس ٹیموں نے ڈاگ اسکوڈ کی مدد لی ہے مگر جسم کے اعضاء بالخصوص متوفی کا سر اب تک نہیں ملا ہے۔مہرولی کے جنگلات کے علاقے سے مشتبہ جسم کے اعضاء ملے ہیں جو متوفی کے والد کے ڈی این اے نہیں مل رہے ہیں۔

درایں اثناء تحقیقات کرنے والوں کا کہناہے کہ آفتاب ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ان کے بیانات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں۔

پہلے اسنے کہاکہ متوفی کا فون اس نے مہارشٹرا میں پھینک دیاتھا مگر اب اسکا دعوی ہے کہ اس نے دہلی میں کہیں پر فون چھوڑا ہے“۔