مہنت داس کے 7 مطالبات صدر کووند کو مکتوب

   

ایودھیا : تپسوی چھاؤنی ایودھیا کے مہنت پرم ہنس داس نے صدر رام ناتھ کووند کو مکتوب کے ذریعہ اپنے 7 مطالبات سے واقف کرایا ہے۔ انہوں نے غیرمتوقع اقدام میں تحریری طور پر کہا کہ اگر یہ مطالبات پورے نہ کئے جائیں تو پھر انہیں اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دیں۔ اس مکتوب کی نقول وزیراعظم مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی بھیجی گئی ہے۔