مہنگے پھل کی تلاش:10 افراد بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

   

دمشق: شام کے صحرائی علاقوں میں پائی جانے والے نایاب اور مہنگے ترین پھل (ایک طرح کے مشروم) کی تلاش میں صحرا میں گھومتے 10 شکاری خود بارودی سرنگ دھماکے کا شکار بن گئے۔ شام کے وسطی صوبے حما کے صحرائی علاقے السلمیہ میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے اس علاقے میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل (ایک قسم کی مشروم اور فنگس) کو تلاش کر رہے تھے جس کیلئے تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جاتے ہیں۔