مہوبہ:22 اگست(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے چرکھاری علاقے کی پولیس نے ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویریندر کمار نے جمعرات کو بتایا کہ رائنپور میں گنجان آباد والے علاقے میں ایک غیر قانونی فیکٹری کافی وقت سے چلائی جارہی تھی۔ عام عوام اسے خراد و بلڈنگ کی دوکان سے جانتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کو پولیس نے باوثوق اطلاع کی بنیاد پر دوکان کو چاروں طرف سے گھیر کر جب اس میں چھاپہ مارا تو موقع سے بڑی تعداد میں اسلحے اور اس کے بنانے کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔مسٹر ویریندر نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے فیکٹری مالک سمیت تین نوجوانوں دیا شنکر وشوکرما، جے ہندر اور ہریش چندر کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کو جیل بھیج دیا ہے ۔
پولیس پورے معاملے کی چھان بین میں لگی ہوئی ہے ۔