میانمار میں شہریوں کی ہلا کتیں قابل مذمت :اقوام متحدہ

   

نیویارک: اقوام متحدہ نے میانمار میں فوج کے ہاتھوں شہریوں کی ’لرزہ خیز‘ ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے ہیومینیٹیرین امور اور ہنگامی امداد مارٹن گریفتھس نے میانمار میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 35 شہریوں کے قتل کی اطلاعات کو ’لرزہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ میانمار کی فوجی عدالت نے مو سو گاو?ں میں جمعے کے روز ہونے والی ان ہلاکتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ میانمار کے سرکاری میڈیا پر اتوار کو مرنے والوں کی تعداد بتائے بغیر کہا گیا تھا کہ اس گاؤں میں ’دہشت گردوں‘ کے خلاف فوج نے کارروائی کی۔