میاں بیوی کے درمیان جھگڑا، ماں نے کمسن بچی کو بلندی سے پھینک کر ہلاک کردیا

   

حیدرآباد۔ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کے عبرتناک انجام والا واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنی نومولود کو بلندی سے نیچے پھینک دیا جس کے سبب14 روز کی بچی ہلاک ہوگئی۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق فتح نگر ڈیویژن کے علاقہ نیتا جی نگر میں پیش آئے اس دلسوز واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وینوگوپال اور لاونیا کی شادی سال 2016 میں ہوئی اور ان کا ایک تین سالہ لڑکا ہے۔ دوسری اولاد کی شکل میں لاونیا نے دو ہفتہ قبل لڑکی کو جنم دیا۔ لڑکی کی پیدائش کے بعد میاں بیوی کے درمیان جھگڑے زور پکڑگئے اور کل رات بھی میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور آج صبح بحث و تکرار کے دوران لاونیا 14 روز کی بچی کو عمارت کی تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پولیس صنعت نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔