میدک بی آر ایس کا گڑھ ، بی جے پی کو تیسرا مقام حاصل ہوگا

   

کانگریس حکومت پر تنقید، پارلیمانی امیدوار کے تعارفی اجلاس سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب
میدک /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی نے اقتدار کے حصول کیلئے عوام سے جھوٹ کہتے ہوئے اقتدار حاصل کیا۔ 100 دنوں میں چھ ضمانتوں پر عمل نہیں ہوسکا ۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی سدی پیٹ میدک ، بی آر ایس پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے حلقہ لوک سبھا میدک کے بی آر ایس امیدوار مسٹر کے وینکٹ رام ریڈی کا تعارف کروایا ۔ بعد ازاں میدک کے وائس رائے گارڈنس میں حلقہ اسمبلی میدک کے بی آر ایس پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ مسٹر ہریش راؤ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسٹر ریونت ریڈی کہتے ہیں کہ تلنگانہ کو گجرات کی طرز پر ترقی دیں گے ۔ جبکہ گجرات میں مسلمانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی گئی۔ اب مسلمانوں کو یہ جاننا ہوگا کہ کونسی جماعت سیکولرزم کی پابند ہے۔ ہریش راؤ نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر بھاجپا کی جانب سے بی آر ایس سے مفاہمت کی بات رکھی گئی ۔ اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بھاجپا نے بی آر ایس سے مفاہمت کی پیش کش کی ۔ لیکن کے سی آر نے نہیں مانا تھا ۔ جیسا کی تجویز کو مسترد کردیا ۔اسی سیاسی دشمنی کو لے کر آج محترمہ کویتا کے سی آر کی دختر کو جھوٹے کیس میں جیل میں محروس کردیا گیا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حلقہ لوک سبھا میدک بی آر ایس کا گڑھ ہے ۔ اب کی بار بھی بی آر ایس اپنی جیت درج کرکے اپنی ہیٹرک بنائے گی ۔ یہاں بھاجپا کو تیسرا مقام حاصل ہوگا ۔ مسٹر ہریش راؤ نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریونت سرکار کے 100 دونوں میں 50 آٹو ڈرائیورس اور 180 کسانوں نے اپنی جانوں کو تلف کرلیا۔ 100 دن برقی بحران سے گذرئے پانی کی بھی قلت رہی ۔ انہوں نے غیر موسمی بارش سے ہوئی فصلوں کا جائزہ لے کر فی ایکڑ 25 لاکھ کسانوں کو امداد جاری کرنیکا مطالبہ بھی کیا۔ امیدوار میدک لوک سبھا مسٹر وینکٹ رام ریڈی نے وائس رائے گارڈن میں کہا کہ میں سیاست میں عوام کی خدمت کرنے کیلئے آیا ہوں ۔ میری جیت کے اندرون 100 دنوں میں 100 کروڑ لاگت سے ایک ٹرسٹ قائم کرکے غریبوں کی مدد کروں گا ۔ اس موقع پر جناب محمد فاروق حسین سابق ایم ایل سی ، ایس سبھاش ریڈی ، صدر ضلع بی آر ایس و سابق رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ، ضلع پریشد صدرنشین محترمہ ہیمالتا گوڑ صدرنشین بلدیہ مسٹر چندراپال ، وائس چیرپرسن ضلع پریشد لاونیا ریڈی سابق ایم ایل اے پی ششی دھر ریڈی ، ایم انجینیلو گنگادھر کونسلر سابق صدر نشین بلدیہ بٹی جگپتی پی وجئے لکشمی ، جئے رام ریڈی ، آر اشوک ، خواجہ سہیل محی الدین ، سید عمر محی الدین ، جتیندر گوڑ کے علاوہ پارٹی قائدین و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔