میدک میں سابق ایم ایل سی ایس سبھاش ریڈی کی سالگرہ تقاریب

   

میدک ۔19اگسٹ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن قانون ساز کونسل اور میتکو سیما کے سپوت شیری سبھاش ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر میدک اسمبلی حلقہ کے مختلف منڈل مراکز میں بی آر ایس قائدین، کارکنوں اور مداحوں کی جانب سے شاندار تقریبات منعقد کی گئیں۔ مختلف مقامات پر کیک کاٹ کر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔میدک ضلع مرکز میں بی آر ایس پارٹی دفتر پر سابق میونسپل چیئرمین بٹی جگپتی، ملیکارجن گوڑ اور ٹاؤن پارٹی کنوینر ایم انجنیلو کی قیادت میں تقریب منعقد ہوئی۔ سابق میونسپل چیئرمین، موجودہ و سابق کونسلرس، سرپنچ، سابق سرپنچ، سابق ایم پی ٹی سی، پارٹی قائدین، کارکنان اور نوجوان قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔اسی طرح میدک ضلع مرکز کے مادر و اطفال نگہداشت اسپتال میں بھی شیری سبھاش ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر انادان پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اسپتال آنے والے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور دیگر افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے کہا کہ شیری سبھاش ریڈی صحت و تندرستی اور خوشیوں کے ساتھ دراز عمر پائیں اور مستقبل میں بھی عوام کی مزید خدمت کرنے کے مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے ان کیلئے مزید اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میدک اسمبلی حلقہ کے مختلف منڈلوں میں بڑے پیمانے پر منعقدہ سالگرہ تقریبات میں بی آر ایس قائدین، کارکنوں، نوجوانوں اور مداحوں کی شرکت نے شیری سبھاش ریڈی سے ان کی وابستگی اور والہانہ محبت کا اظہار کیا۔