میرپیٹ میں کانسٹیبل کی بیوی کی خودکشی

   


حیدرآباد : میرپیٹ کے علاقہ میں ایک کانسٹیبل کی بیوی نے خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ وائشنوئی جو سی آئی ایس ایف کانسٹیبل وجے بھاسکر کی بیوی تھی۔ یہ خاندان کردیا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ 14 جنوری کی رات وجے بھاسکر نائیٹ ڈیوٹی کیلئے گیا تھا اور کل صبح جب وہ ڈیوٹی سے واپس لوٹا تو اس کی بیوی مکان میں فرش پر پڑی ہوئی تھی اور اس نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔ پولیس منیرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔