جنیوا،3جون(یواین آئی ) انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے سال 2026کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام 48 ٹیموں کے حتمی اسکواڈزکی تصدیق کردی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 1,248کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ اس بار ارجنٹینا کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور میکسیکو کے گلیرمو اوچوا ریکارڈ چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے جبکہ کیپ ورڈے ، کیوراساؤ، اردن اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلی بار اس ٹورنمنٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔ 11جون کو شروع ہونے والے اس ورلڈکپ کے 104میچزکینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں کھیلے جائیں گے اور فائنل 19جولائی کو ہوگا۔ اس ٹورنمنٹ میں 357 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے بھی ورلڈکپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891کھلاڑی پہلی بار اس بڑے ایونٹ پر ڈیبیوکریں گے ۔ اسکاٹ لینڈ کے گول کیپر کریگ گورڈن 43 سال اور 162دن کی عمر کے ساتھ ٹورنمنٹ کے معمر ترین جبکہ میکسیکو کے گلبرٹو مورا 17سال اور 240 دن کی عمر کے ساتھ سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے ۔ ٹورنمنٹ کے آغاز پر 22کھلاڑیوں کی عمر 20 سال سے کم جبکہ 7 کھلاڑیوں کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہوگی۔ میگا ایونٹ کے دوران کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں مجموعی طور پر 104میچز کھیلے جائیں گے ۔
انگلینڈ نے سیریز 2-1سے جیت لی
ٹانٹن، 3 جون (یواین آئی )خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کنمیچ میں ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ ہندوستان نے میچ میں ایک وقت پر گرفت مضبوط کر لی تھی، لیکن انگلش بیٹرس کی شاندار شراکت داری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔کپتان ہرمن پریت کور کی ناقابلِ شکست نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے 180 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا، لیکن انگلینڈ نے کامیابی اور سیریز اپنے نام کی۔