حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سنٹرل پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے میناریٹی طلبہ کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع کی گئی ہے اور تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسکالر شپ پوسٹ میٹرک کیلئے آخری تاریخ 31 دسمبر ہے ۔ سیاست ہیلپ لائن سنٹر محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر آن لائن رجسٹریشن کی مفت سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے انچارج مسٹر سید خالد محی الدین اسد نے طلبہ اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے ۔۔