میگھالیہ جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے 4ہجومی تشدد میں مارے گئے

,

   

ایک مفرور(رامیش ڈھاکر) کسی طرح ہجوم سے بچ کربھاگنے میں کامیا ہوگیا اورچھٹا قیدی جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اس وقت سے کہیں پر بھی نظر نہیں آیاہے۔


شیلانگ۔ میگھالیہ کے جوائی جیل سے فرار ہونے والے زیرسماعت چھ میں سے چار قیدی پولیس کے مطابق مغربی جینتیا ضلع کے شان پونگ میں ہجوم کے ہاتھوں پیٹائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں پر مشتمل ہجوم جس میں زیادہ تر نوجوان تھے‘ لاٹھیوں سے لیز بے رحمی کے ساتھ چاروں قیدیوں کی پیٹائی کہ جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔

چھ زیر سماعت بشمول ائی کو یو تلانگ ہفتہ کی رات جیل گارڈس پر حملے اور ان پر قابو پانے کے بعد جوائی جیل سے فرار ہوکر جنگل میں پناہ لئے ہوئے تھے۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ اتوار کے روز مذکورہ بھگوڑے جنگل سے باہر ائے اور کھانا حاصل کرنے کی کوشش کی جب مقامی لوگوں نے ان کو پہنچان لیااوران پر حملہ کردیا۔ایک مفرور(رامیش ڈھاکر) کسی طرح ہجوم سے بچ کربھاگنے میں کامیا بہوگیا اورچھٹا قیدی جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اس وقت سے کہیں پر بھی نظر نہیں آیاہے۔

ہجوم کے ہاتھوں تشدد میں مارے جانے والوں میں بشمول ائی لو یو تلانگ جو ڈھاکر کے ساتھ تھا دو ٹیکسی ڈرائیوروں کے قتل کے ضمن میں پچھلے ماہ گرفتار کیاگیاتھا۔

سینئرپولیس عہدیداروں کمک کے ساتھ علاقے میں پہنچ گئے اور باقی دو کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کردی ہے۔