میگھالیہ کے سابق وزیر اعلیٰ لپانگ کا 93 سال کی عمر میں دیہانت

   

شیلانگ ۔ 13 ستمبر (ایجنسیز) میگھالیہ کی سیاست میں آج ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ قد آور رہنما اور چار مربتہ کے وزیر اعلیٰ ڈونوا ڈیتھ ویلسن لپانگ کا 93 سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا۔ ان کی زندگی ایک عام شخص سے غیر معمولی بننے کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ریاست کی سیاست میں ایک انمٹ چھاپ چھوڑی۔ لپانگ کے دیہانت سے پورے میگھالیہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔