میں بیرون ممالک میں گداگری نہیںکررہا : عمران

   

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک کسی کے سامنے نہیں جھکے اور نہ ہی اپنے ملک کو جھکنے دیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن قائد بلاول بھٹو کے اس دعوے کی تردید کی جہاں انہوں نے (بلاول) کہا تھا کہ عمران خان بیرون ممالک میں گداگری کررہے ہیں۔ عمران خان نے امریکہ کے تین روزہ دورہ سے واپس آنے کے بعد یہ بیان دیا جبکہ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کو شرمسار کیا۔