میں زندہ اور صحت مند ہوں: چچا کرکٹ

,

   

کراچی ۔ پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے شوقین اور معروف شخصیت صوفی عبدالجلیل المعروف چچا کرکٹ نے اپنی موت سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں زور و شور سے گردش کررہی تھیں کہ چاچاکرکٹ انتقال کر گئے ہیں، اس کے جواب میں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈکیا اور کہا کہ وہ زندہ اور صحتمند ہیں۔ چاچا کرکٹ کی موت سے متعلق افواہیں اس وقت پیدا ہوگئیں تھیں جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈکیوریٹر حاجی بشیرکی ہارٹ اٹیک سے انتقال کی خبر شائع کی۔ پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں حاجی بشیرکی تصویر بھی منسلک کی جسے لوگ چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے اور یوں ان کے موت کی افواہیںگردش کرنے لگیں۔چچا کرکٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ موت برحق ہے اور سب کو ایک نہ ایک دن آنی ہے۔ چاچا کرکٹ نے کہا کہ جس نے بھی میری موت سے متعلق افواہ پھیلائی ہے اللہ اسے ہدایت دے۔ خیال رہے کہ چاچا کرکٹ گزشتہ 50 سال سے کرکٹ سے وابستہ ہیں، شائقین کرکٹ کی بات کی جائے تو چاچا کرکٹ کا نام اول نمبر پر آتا ہے۔