میں ظاہری چہرہ ، پس پردہ ’’ٹیم ‘‘کارفرما

,

   

٭ بنگلورو میں 20 فروری کو اینٹی سی اے اے ریالی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کا ایک ویڈیو آن لائن گشت کررہا ہے جس میں اسے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ تو محض ظاہری چہرہ ہے۔ ’’میرے پیچھے مشاورتی ٹیم ہے جو مجھے کہتی ہے کہ تقریروں میں کیا کہنا ہے۔ کئی جہد کار، میرے والدین مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ کیا کہا جائے اور کیا نہیں۔ میرے ساتھ بڑا اسٹوڈنٹ گروپ بھی جڑا ہوا ہے‘‘۔ مخالف سی اے اے ریالی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی پاداش میں امولیہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ اس ایونٹ میں صدر مجلس اسدالدین اویسی بھی شریک تھے اور انہوں نے نعرہ لگانے والی امولیہ کو آگے بڑھ کر روکنے اور اس کے ہاتھ سے مائیک چھین لینے کی کوشش کی، اس طرح یہ ریالی تنازعہ کا شکار ہوئی۔