نئی نسل کو اردو سکھانا وقت کا تقاضہ

   


جنگاؤں : ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر گھر گھر اردو بچاؤ تحریک تلنگانہ نے بعد نماز جمعہ کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے ، اس کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ اردو تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی کئی ایک مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے کئی ایک طلباء و طالبات ڈاکٹرس ، انجنیئرس ، وکلاء اور آئی ایایس ، آئی پی ایس کے علاوہ دیگر کئی ایک اہم عہدوں پر ہیں ۔ آج اردو میڈیم اسکول میں طلبہ کی تعداد دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے ۔ اردو اخبار اور رسالہ خریدنے والے کم ہوتے جارہے ہیں ۔ اردو لکھنے ، پڑھنے والے کم ہوتے جارہے ہیں ۔ اردو زبان کی حفاظت کرنا اور اس کی بقاء کیلئے کام کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔اردو زبان میں احادیث کا مجموعہ ہے اور قرآن شریف کی تفسیر بہترین اردو میں ملتی ہے ۔ دیگر زبانوں میں انگلش ، تلگو میں ٹرانسلیشن ہوا مگر اردو جیسا مضمون نہیں ملے گا ۔دینی معلومات میں اضافہ کرنا ہو تو اردو سیکھنا ضروری ہے ۔ ہر گھر میں ہر فرد اپنے بچوں کو اردو تعلیم سکھائیں اس لئے کہ یہ ہماری مادری زبان ہے ۔ ہر محلہ کی مسجد میں اردو زبان کو سیکھنے اور سکھانے کا پروگرام کرنا ضروری ہے ۔ اردو پڑھیں ، اردو لکھیں ، اردو سیکھیں ، اردو بولیں یہ پروگرام ہر جگہ ہونا ضروری ہے ۔ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔