نئی ٹیموں لکھنو سوپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز کا آج دھماکہ خیز مقابلہ؟

   

ممبئی: آئی پی ایل 2022کی دو نئی ٹیمیں لکھنو سوپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان پیر کو یہاں مقررہ میچ میں زبردست مقابلہ ہونے کی امید ہے ۔ دونوں ٹیمیں فاتحانہ انداز میں مہم کا آغاز کریں گی۔ لکھنو کے کپتان لوکیش راہول اور گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا ہیں اور دونوں کپتانوں کا مقصد جیت کا آغاز کرنا ہوگا۔ نیلامی میں 7.5 کروڑ روپے میں ٹیم سے وابستہ ہوئے انگلینڈ کے فاسٹ بالر مارک ووڈ کہنی کی چوٹ کے باعث پورے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مارکس اسٹوئنس، جیسن ہولڈر اور کائل میئرز بھی آئی پی ایل کے پہلے ہفتے کے بعد ہی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے ۔ یہ تمام کھلاڑی اپنی اپنی نیشنل ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف ہیں۔کوئنٹن ڈی کاک پاور پلے میں جارحانہ ہوسکتے ہیں اور لمبی اننگز بھی کھیل سکتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپتان لوکیش کس طرح کھیلیں گے ۔ منیش پانڈے کا گزشتہ تین سیزن میں اسٹرائیک ریٹ 127.52 ہے ، پوری امید ہے کہ انہیں نمبر 3 پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ لہٰذا یہ مانا جا سکتا ہے کہ پاور پلے میں لوکیش دوسرے بلے باز ہوں گے جو جارحانہ انداز میں کھیلیں گے جبکہ اننگز کو سنبھالے رکھنے کے کردار میں منیش نظر آ سکتے ہیں۔ مارکس اسٹوئنس اور دیپک ہڈا کی شکل میں لکھنو کے پاس بھی دو ایسے بلے باز ہیں جو پہلی ہی گیند سے بڑی ہٹ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بلے باز کرونل پانڈیا اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر بھی ایسے کھلاڑی ہیں جو وقت کے مطابق اپنا کھیل بدل سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بیٹنگ کی یہ گہرائی لوکیش اور منیش کو ٹاپ آرڈر میں آزادانہ طور پر کھیلنے کی اضافی آزادی دیتی ہے ۔ گجرات کی ٹیم کو امید ہوگی کہ راہول تیوتیا اپنے آل راؤنڈ کھیل سے کپتان ہاردک پانڈیا کا بوجھ ہلکا کر یں گے ۔ انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے نے خود کو ایونٹسے باہر کر لیا ہے ۔ وہ مسلسل بائیو بلبلوں میں رہنے سے تھک چکے تھے اور اسی لیے کرکٹ سے غیر معینہ وقفہ لے چکے ہیں۔ ان کے علاوہ گجرات ٹائٹنز کے تمام کھلاڑی آئی پی ایل 2022 کے لیے دستیاب ہیں۔ کاغذ پر گجرات ٹائٹنز کی بیٹنگ میں گہرائی نظر نہیں آرہی مگر جیسن کے باہر ہوجانے کے بعد گجرات کی بیٹنگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
ممکنہ XI: ۔۔۔ لکھنؤ: کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ)، منیش پانڈے ، مارکس اسٹوئنیس، دیپک ہڈا، کرونل پانڈیا، جیسن ہولڈر، کے گوتم، روی بشنوئی، اویس خان، دشمنتا چمیرا۔۔۔ گجرات: شبھمن گل، میتھیو ویڈ (وکٹ)، ریدھیمان ساہا؍ وجے شنکر، ابھینو منوہر، ڈیوڈ ملر، ہاردک پانڈیا (سی)، راہول تیوتیا، راشد خان، آر سائی کشور، لاکی فرگوسن ، محمد شامی۔
اب میتھیو ویڈ شبھمن گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں، ہاردک پانڈیا بھی خود کو ٹاپ مڈل آرڈر میں لا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ اپنی فٹنس کو بہتر کر رہے ہیں۔