نئے شہریوں کو کس طرح ملازمت دی جائے گی ؟ : کجریوال

,

   

٭ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کی صورت میں ملازمت کی فراہمی کے مسئلہ کو اُٹھایا۔ کجریوال نے کہاکہ ملک میں شہریوں کے لئے ملازمت کے زیادہ مواقع نہیں ہیں۔ ایسے میں شہریت ترمیمی قانون کے تحت جن کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی انھیں کس طرح ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس طرح کئی مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شدید احتجاج کے درمیان کجریوال نے یہ بیان دیا ہے۔