نئے کورونا کیسوں میں64.63 فیصد کا کیرالا سے تعلق

   

نئی دہلی: کیرالا میں کورونا کے کیسز نہ صرف مسلسل بڑھ رہے ہیں بلکہ یہ ایک تشویشناک صورتحال تک بھی پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 37 ہزار 593 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے 24 ہزار 296 صرف کیرالا سے رپورٹ ہوئے ہیں، جو کل نئے کیسز کا 63.63 فیصد ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 648 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 173 صرف کیرالا سے ہیں۔تاہم کیرالا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19349 افراد اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3851984 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 159 870 فی الحال ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 4774 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔کیرالا میں اب تک 3672357 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19349 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 19 757 افراد ہلا ہو چکے ہیں۔ کیرالا میں 26 مئی کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ ایک دن میں نئے کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 26 مئی کو کورونا وائرس کے 28798 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔