نائیجیریا،2بسوں کے درمیان تصادم ، 18 افراد ہلاک

   

نائیجر: نائیجیریا کی شمالی ریاست جیگاوا میں 2 بسوں کے تصادم میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کیمطابق جیگاوا پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ حادثے گزشتہ روز برنن کڈو کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مخالف سمتوں سے آنے والی 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں ایک بس ڈرائیوروں میں سے ایک ڈرائیور زندہ بچ گیا جس کی ٹانگو ںمیں فریکچر ہوا ہے جو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نائیجیریا میں اکثر مہلک سڑک حادثات کی اطلاع دی جاتی ہے یہ حادثات اکثر اوورلوڈنگ ، سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔