نابینا بچوں کے اسکول میں پرینکا گاندھی کی سالگرہ تقریب

   

حیدرآباد 12 ۔ جنوری (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری آل انڈیا کانگریس پرینکا گاندھی کی سالگرہ تقاریب آج گاندھی بھون میں منائی گئیں۔ مہیلا کانگریس اور پردیش کانگریس سے علحدہ طور پر سالگرہ منائی گئی جس میں کیک کاٹا گیا اور غریبوں کیلئے کھانے کا انتظام کیا گیا ۔ مہیلا کانگریس صدر سنیتا راؤ نے بیگم پیٹ میں نابینا بچوں کے اسکول میں تقریب کا اہتمام کیا۔ نابینا طلبہ کے ہاتھوں کیک کاٹا گیا۔ طلبہ میں نوٹ بکس اور پین تقسیم کئے گئے ۔ سنیتا راؤ نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے ملک میں کانگریس کے استحکام میں اہم کردار نبھایا ہے۔ تلنگانہ اسمبلی چناؤ میں پرینکا گاندھی کی حصہ داری سے کئی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی کے حق میں دعا کی گئی۔ مہیلا کانگریس جنرل سکریٹری شیلجا اور اسکول کی پرنسپل اور اسٹاف نے شرکت کی ۔ 1
پردیش کانگریس قائدین نے گاندھی بھون میں پرینکا گاندھی کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔ پردیش کانگریس نائب صدور ملو روی ، سی ایچ کرن کمار ریڈی ، اے آئی سی سی میڈیا کوآرڈینیٹر سجاتا پال ، پردیش کانگریس ترجمان نظام الدین اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ 1