نارائن پیٹ بس ڈپو کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ

   

نارائن پیٹ 23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی جی ایس آر ٹی سی جے اے سی کی ہڑتال کے پیش نظر، ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت نے نارائن پیٹ ٹاؤن میں آر ٹی سی بس ڈپو کا فیلڈ سطح پر دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی نے آر ٹی سی ڈپو منیجر لاونیا سے بات کی اور بسوں کی نقل و حرکت اور ڈپو کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چوکس رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔ انہوں نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولیات جاری رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ ایس پی کے ساتھ ایس بی ایس آئی نریش، ایس آئی وینکٹیشورلو اور راجو پولیس اہلکار ہیں۔