نارائن پیٹ: بی آر ایس قائد کی کانگریس میں شمولیت

   

نارائن پیٹ27/مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن بلدیہ و سینئیر بی آر ایس اقلیتی قائد جناب الحاج محمد نواز موسیٰ نے سی وی آر بھون پہنچکر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی و یوتھ کانگریس قائد مسٹر چٹم ابھیشیک ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، انہیں رکن اسمبلی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر اقلیتی قائدین محمد سلیم رکن بلدیہ محمود قریشی ،جی سدھاکر سابق کونسلر بلدیہ و دیگر موجود تھے۔

کوڑنگل میں بار اسوسی ایشن کی تشکیل جدید
کوڑنگل /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ روز کوڑنگل منصف کورٹ کے احاطہ میں بار اسوسی ایشن کی تشکیل جدید عمل میں آئی ۔ خوشگوار ماحول میں انتخابات منعقد ہوئے صدر کی حیثیت سے مسٹر وینکٹیا ، نائب صدر مسٹر سنتوش کمار ، جنرل سکریٹری بھاگیا لتا ، جوائنٹ سکریٹری کرشنم راجو ، ٹریژرر کی حیثیت سے رمیش ، لائبریرین کرشنا ، گیمس ، کلچرل سکریٹری راملو ، کا انتخاب عمل میں آیا ، نوتشکیل شدہ کمیٹی کی معیاد یکم اپریل 2024 تا 31 مارچ 2025 ایک سال ہوگی ۔