نارائن پیٹ: قانونی سرویس سنٹر کا افتتاح

   

نارائن پیٹ 28/مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف جسٹس آف انڈیا نے نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کامپلکس میں سروس سنٹر خدمات کے لئے آن لائن ورچول طور پر افتتاح انجام دیا ، تلنگانہ کے 32 مراکز میں کورٹ کامپلکس میں ایک ساتھ ان خدمات کا افتتاح انجام دیا گیا ، جس میں نارئن پیٹ بھی شامل ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پرنسپل جج جسٹس جناب محمد عبدالرفیع اور سینئر سویل جج مسٹر سرینواس موجود تھے آج سے نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کامپلکس میں قانونی سروس سنٹر خدمات کے لئے دستیاب رہے گا ۔