نارائن پیٹ میں بی آر ایس کو پھر دھکہ

   

نائب صدر نشین بلدیہ ہری نارائن کی کانگریس میں شمولیت
نارائن پیٹ۔ 14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ بلدیہ کے نائب صدر نشین مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ نے سی وی آر بھون پہنچ کر صدر ضلع کانگریس کمیٹی نارائن پیٹ پراشانت کمار ریڈی ، رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی اور سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی نارائن پیٹ مسٹر کے شیو کمار ریڈی کی موجودگی میں بی آر ایس کو خیرباد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے انہیں رکن اسمبلی ڈاکٹر پرنیکا ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا ، اس سے قبل صراف ناگراج سنیر بی آر ایس قائد نے بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ،پارلیمانی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں اور اکثر بر سر اقتدار پارٹی کانگریس میں شامل ہورہے ہیں ، اس موقع پر مسٹر بھٹاڈ نے کہا کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بسر اقتدار پار ٹی میں شامل ہوکر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ، اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی قائدین و کارکن موجود تھے۔