نارائن پیٹ میں ریڈنگ روم کا افتتاح

   

نارائن پیٹ 17/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آنے والے دنوں میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے بے روزگار اور ملازمت پیشہ امیدواروں کیلئے ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے مستحسن اقدام اور پہل کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول کالج گراؤنڈا ، نارائن پیٹ میں ایک سرکاری ریڈنگ روم کا آغاز عمل میں لایا ہے۔ جس کا افتتاح ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے خود اپنے ہاتھوں انجام دیا انہوں نے اس ریڈنگ روم کے آغاز کیلئے خصوصی دلچسپی لی اور طلباء اور امیدواروں کو اس سے استعفادہ کرنے کی اپیل کی ، ریڈنگ روم کے منتظمین نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اب تک 45 امیدواروں نے اپنے نام درج کرائے ہیں۔اس ریڈنگ روم کے اوقات میں طلباء استعفادہ کرسکتے ہیں ۔