نارائن پیٹ میں سیوا میاکس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

   

نارائن پیٹ۔ /6اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلا سودی قرض سوسائٹی سیوا میاکس نارائن پیٹ کی جانب سے افطار پارٹی کا اسلامک سنٹر عقب گورنمنٹ جونیر کالج زیر نگرانی صدر سوسائٹی جناب عثمان عبیداللہ صدیقی مجاہد کی نگرانی میں منعقد ہوئی اس تقریب افطار میں معزز ارکان ہندو مسلم احباب اور روزہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع جناب احمد خان یوسف زائی نائب صدر سوسائٹی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا جبکہ صدر سوسائٹی مجاہد صدیقی نے سیوا سوسائٹی کی مختصر کارکردگی کی رپورٹ سنائی ،اس تقریب افطار میں ذمہ داران سوسائٹی مسرزحسن الدین پٹیل ، ارشد فیصل ، حسین پاشاہ ، ظہیر صوفی ،انور پٹیل ،مینیجر سوا سوسائٹی عبدالمجید ، سیوا اسٹاف کے علاوہ معزز ممبران سوسائٹی ہندو مسلم بھائیوں نے شرکت کی۔ جناب حافظ محمد فہیم نے دعا کی۔