نارائن پیٹ میں ٹاپرس طلبہ کی حوصلہ افزائی

   

ایم پی جے کی جانب سے مومنٹوز کی تقسیم، ناکامی کی صورت میں ہمت و حوصلہ نہ ہارنے کی تلقین
نارائن پیٹ 7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں ایم پی جے کے جانب سے ضلع سطح پر ایس ایس سی و انٹر میڈیٹ ٹاپر س ایوارڈس پروگرام زیر صدارت عبدالمجید شعیب صدر ایم پی جے ریاست تلنگانہ انعقاد عمل میں آیا اس پروگرام میں میں بحیثیت مہمانان خصوصی جناب محمد منظور ، سکریٹری ، جناب مجاہد صدیقی سابق ناظم ضلع جماعت اسلامی ، جناب عبدالقادر صدر ضلع ایم آئی ایم نارا ین پیٹ جناب محمداخلیل احمد تاج صدر ماڈرن وغ عبدالقدیر کرسپانڈیٹ ماڈرن اسکول ، جناب محمد سرفرازحسین انصاری ،کانگریس قاہد جناب ارشد فیصل امیر مقامی جماعت اسلامی نارآین پیٹ ، جناب احمد خان ، جناب محمد کاظم حسین رنگریز صدر ایم پی جے ناراین پیٹ ، ڈاکٹرساجد صدیقی صدر ٹاون ، جناب محمد حسین ، صدر جناب محمد جلال ، جناب ڈاکٹر رحیم پاشاہ ، عبدالخالق ،شریک تھے ۔ضلع کے مختلف مقامات کے اسکولوں کے منتخب طلبا وطالبات کو مومنٹو پیش کئے گئے اور شال پوشی کی گئی۔ صدر وسکریٹری ایم پی جے عبدالمجید شعیب و منظوراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انسان کو علم سیکھنے کا حق ہے یہ حق کوئی چھین نہیں سکتا اور اسکے بغیر انسان ترقیوں کی بلندیوں تک نہیں پہونچ سکتا اور نہ اپنے پیدا کرنے والے کو پہچان سکتا ہے ،کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ھوے ایم پی جے نے اس جدوجہد پر انہیں اعزاز سے نوازا ،جنہوں نے اس پروگرام کے ذریعہ سے طلباء کی ہمت افزائی کی، موصوف صدر ایم پی جے شعیب نے طلباء کو ہدایت دی کہ ہمت و حوصلہ کیاپنے تعلیمی میدان کو جاری رکھیں اور ناکامی کی صورت میں کبھی خودکشی نہ کریں ،محمد حسین نے شکریہ ادا کیا۔