نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیئر کالج میں ٹیلنٹ ایوارڈز تقریب

   

نارائن پیٹ۔ 17 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن کے گورنمنٹ جونیئر کالج میں ٹیلنٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ گزشتہ تعلیمی سال میں انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں بہترین نمبر حاصل کرنے والے ٹاپرز کے ساتھ ساتھ دوسرا سال مکمل کرنے والے اور TTC کے داخلہ امتحان میں بہترین نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو اس موقع پر مبارکباد دی گئی۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع ضلع ایڈیشنل ایس پی محمد ریاض الحق تھے۔ کالج کے پرنسپل اور ضلع افسر سری ایچ سدرشن راؤ نے پروگرام کی صدارت کی۔ انعامات کی تقسیم پروگرام کے حصہ کے طور پر ڈاکٹر رویندر لکاوات نے یادگاری نشانات اور خصوصی انعامات پیش کرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترغیبی انعامات طلبہ کو مستقبل میں اعلیٰ چوٹیوں کو سر کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد دینے کی نیت سے دیے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں کالج کے فیکلٹی، سٹاف اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔