نارسنگی میں نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے سیلز پرسن تھا۔ یہ نوجوان تنہائی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ اس کے والدین نہیں تھے جس کا آبائی مقام نارائن پیٹ بتایا گیا ہے اور یہ نوجوان ملبوسات کے ایک شوروم میں کام کرتا تھا جس نے تنہائی اور اکیلے پن سے دلبرداشتہ ہوکر گنڈی پیٹ کا رُخ کیا اور درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے۔