ناٹو اجلاس میں امریکی صدر سے تعلقات پر بات ہوگی:اردغان

   

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کاجائزہ لیں گے۔ انہوں نے استنبول کے علاقے اسکودار میں ایک جامع مسجد کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14جون کو برسلز میں نیٹو اجلاس کے دوران رکن ممالک کی کارکردگی کے بارے میں غور ہوگا۔ ترکی نیٹو کے 5طاقت ور ممالک میں سے ایک ہے۔