ناگی ریڈی پیٹ میں طالبہ کی عصمت ریزی کی کوشش

   

شادی شدہ شخص کی پٹائی ، پوسکو کے تحت کیس درج

یلاریڈی /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبت کرنے کی دھمکی دینے ، محبت کرے گی یا آسیڈ ڈالوں ‘‘ کہہ کر ایک نوجوان منڈل ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغ لڑکی کو ہر روز ہراساں کرنے کے علاوہ کل رات گھر میں گھس کر لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کا اقدام کیا ۔ نوجوان کے خلاف مقامی پولیس نے Pocso قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر موہن کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے ایک علاقہ سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی کو جلال پور موضع سے تعلق رکھنے والا روی نامی نوجوان اس سے محبت کرنے کا دباؤ ڈالتے لڑکی کو روزانہ ہراساں کرتے رہتا تھا ۔ کل لڑکی کے گھر پر کوئی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روی نے رات کو دیوار کود کر گھر میں گھس پڑا اور لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے لگا ۔ لڑکی کی زور سے چیخ و پکار کرنے سے اطراف کے لوگ جمع ہوکر اتنے میں افراد خاندان والے بھی آکر روی کی خوب پٹائی کرکے اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے لڑکے کے خلاف Posco قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ نابالغ لڑکی فی الوقت دسویں جماعت کی طالبہ ہے ۔ جبکہ نوجوان روی ایک لڑکی کے ساتھ محبت کرکے شادی بھی کرچکا ہے اور اس کو دو لڑکیاں بھی ہیں ۔