یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آتماکور ، مالتمیدہ علاقوں میں رات کو بکریوں کے مندے پر کتوں نے حملہ کردیا ۔ جس میں کچھ بکریاں ہلاک ہوگئیں تو کچھ زخمی ہوئیں ۔ مالتمیدہ کے پنٹیا کی دس بکریاں ہلاک ہوگئیں تو آتما کور کے محمد حبیب کی چار بکریاں کتوں کے حملے کرنے سے ہلاک ہوگئے اور کچھ بکریاں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ آئے دن آوارہ کتوں نے مواضعات میں پالتو جانوروں پر حملہ کرتے ہوئے ہلاک کر رہے ہیں ۔ جس سے غریب افراد کا خاصا نقصان ہو رہا ہے ۔ متاثرہ افراد کو نقصان کا ہرجانہ دینے مقامی عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں ۔
شراب نوشی کے ذریعہ گاڑی چلانے پر کارروائی کا انتباہ
یلاریڈی ۔ ڈی ایس پی شاشنک ریڈی نے اپنے پولیس عملہ کے ساتھ مستقر کی شاہراہ پر گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے ٹریفک قواعد کی لازمی طور پر پابندی کرنے کا گاڑی رانوں کو مشورہ دیا ۔ بائیک گاڑیوں پر دو سے زائد افراد کی سواری پر کارروائی کا انتباہ دیا ۔ کسی بھی گاڑی پر زیر التواء چالان پر سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے شراب خوری کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے خود کی زندگی کو خطرہ میں نہ ڈالنے کا مشورہ دیا ۔