نجف اور کربلا کاجانا آسان ‘ دہلی سے ہوگی راست اڑان 

,

   

عراق کے یہ شہر شیعہ مسلمانوں کے لئے بڑی مقدس مقامات ہیں

نئی دہلی۔نجف کربلا کے لئے اب دہلی سے سیدھی آڑا ن بھاری جاسکے گی۔ جلد راست پرواز شروع ہونے والی ہے۔ نجف عراق کا وہ شہر ہے جو شیعہ مسلمانوں کا سب سے اہم مقدس مقام مانا جاتا ہے۔

عراق کی درالحکومت بغداد سے جنوب میں قریب 160کیلومیٹر دور پر ہے۔ پہلے یہ پرواز لکھنو سے شرو ع ہونے والی تھی لیکن ائیر انڈیا اب دہلی کے ائی جی ائی ائیر پورٹ سے شروع کرے گی۔

ائیرانڈیاکے ایک سینئر افیسر نے امیدجتائی کہ دہلی نجف دہلی کے لئے پہلی پرواز 14فبروری کوآڑان بھرے گی۔

تیاریاں تقریبا پوری ہیں۔ ائیرانڈیا کے مطابق اس سیکٹر پر مہاراجہ ائیربس 320کو لگایاجائے گا‘ جس میں152مسافرین کو لے جانے کی گنجائش ہے۔

کرایہ کتنا ہوگا اس پر غور وخوص کیاجارہا ہے۔فی الحال ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ سے نجف کے لئے راست پرواز نہیں ہے۔

عراق ائیرویز کی بھی راست پرواز نہیں ہے۔بیرونی ائیر لائنس بھی اپنی سرویس بھارت سے بغداد کے لئے ہی دیتی ہیں۔ مکہ مدینہ اور کربلاشہر کے بعدنجف شیعہ مسلمانوں کے لئے ایک بڑا مقام ہے‘ جہاں شیعہ مسلمان کے پہلے امام اور سنی مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ کا روضہ ہے۔

یہاں صرف شیعہ مسلمان ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں سنی مسلمان بھی جاتے ہیں‘ جس کے پیش نظر ہی پرواز شروع کی جارہی ہے۔

جمعرات کے روز ہی مرکزی وزیرداخلہ راجنا تھ سنگھ نے کہاتھا کہ لکھنو سے نجف کے لئے جلد ہی پرواز شروع کی جارہی ہے ‘ لیکن ایک دن بعد ہی اس سیکٹر کے متعلق تازہ جانکاری لینے پر پتہ چلا کہ ائیرانڈیا اس سیکٹر پر لکھنو سے نہیں بلکہ دہلی سے اپنے پرواز شروع کرنے والا ہے۔تقریبا چارگھنٹوں کی اس پرواز میں مسافرین کو ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیاجائے گا۔

ٹکٹ کی قیمت بھی کم رہنے کی امید ہے۔ اگر ابھی کسی کو نجف جانا ہوتا ہے تووہ پہلے بغداد یا پھر دوبئی جاکر نجف کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔ مگر فبروری سے شروع ہونے والی متوقع پرواز مسافرین کو راست نجف پہنچائے گی۔