نرمل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ اندازی

   

کوویڈ کی امکانی تیسری لہر کو روکنے کی کوشش

نرمل ۔ اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کی جانب سے نرمل کے میونسپل وارڈ ز میں بڑے پیمانے پر کوویڈ ٹیکہ سنٹرس قائم کرتے ہوئے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو تیسری لہر کے آنے سے قبل کورونا بچاؤ کیلئے ٹیکہ اندازی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ آج وارڈ نمبر 32کے ٹی آر ایس رکن بلدیہ محترمہ فرزانہ بیگم کے علاوہ نمائندہ رکن بلدیہ محمد رفیع الدین نے محلہ مدینہ کالونی میں کوویڈ ٹیکہ لیا ۔ محمد رفیع الدین نے تمام وارڈز کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تیسری لہر سے محفوظ رہنے کیلئے کوویڈ ٹیکہ لیں کیونکہ گذشتہ سال اس وباء نے کئی لوگوں کو موت کی آغوش میں لے لیا تھا۔ انہو ںنے بتایا کہ بارش کے بعد مختلف وباء کے ذریعہ عوام سردی اور بخار سے متاثر ہیں اور ڈینگو کے قہر نے بھی عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔ عوام الناس سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں کے پاس کچرا وغیرہ جمع نہ ہونے دیں ہر دن بلدیہ سے کچرے کی منتقلی کیلئے آٹوز کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ صاف صفائی کے ذریعہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ لہذا صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں ۔