نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم ایک شخص کی برہنہ ہو کر ہنگامہ آرائی

   

حیدرآباد /21 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میرچوک میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک شخص نے ہنگامہ آرائی کرکے اپنے کپڑے اتاردیئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ میرچوک ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم بھارت گارڈن چمپا پیٹ میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں مصروف تھی کہ ایک شخص جس کی شناخت غلام کی حیثیت سے کی گئی نے گاڑی رکاتے ہی ٹریفک پولیس سے بحث و تکرار شروع کردی ۔ بتایا جاتا کہ پولیس نے بریتھ انالائزر کے ذریعہ شراب کی مقدار پتہ لگانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس نے اپنا پینٹ اتار کر پولیس ظلم کا الزام عائد کرنا شروع کردیا ۔ اتنا ہی نہیں اس نے موبائل فون اور دیگر اشیاء بھی پولیس کی جانب سے چھین لینے کا الزام لگایا لیکن وہاں موجود ٹریفک پولیس ہوم گارڈس نے ہنگامہ آرائی کی مکمل ویڈیو گرافی کی اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ انسپکٹر میرچوک ٹریفک پولیس مسٹر حسیب اللہ نے مذکورہ شخص کی کونسلنگ کی اور بعد ازاں اسے رشتہ داروں کے حوالے کردیا جبکہ اس کی گاڑی ضبط کرلی گئی ہے ۔