حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس نے نشیلی ادویات کے ایک بڑے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور بڑی مقدار میں نٹراویٹ ٹائبلیٹ اور چوکھوکاف سیرپ کو ضبط کرلیا۔ حبیب نگر پولیس اور سی سی ایس کی اسپیشل کرائم ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائم ایم سرینواس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو افراد محمد سرور عرف رحیم 30 سال ساکن منگربستی افضل ساگر اور 32 سالہ محمد ربانی ساکن افضل ساگر بیانڈ بستی کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید افراد مفرور ہیں جن میں جموں بائی، میاداری، ویرداری، اپچا دھاری ساکنان منگربستی افضل سالگر ملے پلی امن لعل اور کوہنور ساکن بیدر مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے نٹرازم، نٹکور، نٹراویٹ چوکھو کاف سیرپ کل (77,700) گولیاں اور (170) کھانسی کی داو کی بوتلوں کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائم کے مطابق گزشتہ روز منگربستی میں کئے گئے کارڈن سرچ پروگرام کے دوران ایسی سرگرمیوں کا پتہ چلایا گیا۔ ان ادویات کو جو بغیر ڈاکٹر کی تشخیص اور مشورے کے فروخت ہورہی ہے۔ نشہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں ان ادویات کو بیدر سے حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے فروخت کیا جارہا ہے۔ ان ادویات کے استعمال سے استعمال کنندہ نشہ کی حالت میں چلا جاتا ہے اور نشہ سر چڑھنے کے بعد جرائم کی انجام دہی اور دیگر غیرسماجی سرگرمیوں کو انجام دیا جاتا ہے۔ اکثر نوجوان لڑکے ان ادویات کو استعمال کررہے ہیں جو نشہ کے علاوہ فوری طور پر جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں لیکن مجموعی طور پر صحت کیلئے خطرناک ثابت ہورہی ہیں۔ کھانسی کی دوا کا زیادہ استعمال نہ صرف نشہ کا عادی بنادیتا ہے بلکہ کافی استعمال سے صحت کو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس سی سی ایس چیتنیہ کمار نے بتایا کہ بیدر سے ان ادویات کو حیدرآباد لایا گیا اور بیدر سے ان ادویات کو حیدرآباد اور بیدر تک فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا بھی پولیس پردہ فاش کرے گی اور اس نیٹ ورک کو بھی بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی یہ بڑی کارروائی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے۔ کارڈن سرچ آپریشن کے بعد پولیس کے سنجیدہ اقدامات نے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ اگر پولیس کے اقدامات اور کارروائیاں اس طرح جاری رکھی جائیں تو مزید بہتر نتائج حاصل ہونے کی امید دکھائی جارہی ہے۔ع