نظام آباد: اقلیتی قائدین کی جیون ریڈی سے ملاقات

   

نظام آباد :3؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، اشفاق احمد خان پاپا نے آج صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کے ہمراہ کانگریس امیدوار جیون ریڈی سے ملاقات کی جیون ریڈی سے اقلیتی قائدین نے انتخابی لائحہ عمل اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ کانگریس اقلیتی قائدین کانگریس پارٹی کی کامیابی کیلئے کمربستہ ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں نظام آباد اربن ، رورل و دیگر اسمبلی حلقوں میں مسلم ووٹوں نے کانگریس کا ساتھ دیا تھا جس کی وجہ سے نظام آباد میں کانگریس پارٹی کو پہلی مرتبہ 59 ہزار ووٹ حاصل ہوئے تھے اور مسلم ووٹوں کی تائید کے باعث نظام آباد رورل ، بودھن میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی تھی اور آئندہ بھی کانگریس پارٹی کے مسلم اقلیتی قائدین امیدوار جیون ریڈی کی انتخابی مہم چلانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ ان قائدین نے جیون ریڈی ، طاہر بن حمدان کے ہمراہ دعوت افطار و دیگر پروگراموں میں شرکت کی ۔ عیدالفطر کے بعد انتخابی مہم میں مصروف ہوجانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔