نظام آباد قومی شاہراہ پروی آئی ڈی ایس کا افتتاح

   

نظام آباد۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 99 دن عوامی طرز پر حکمرانی ترقیاتی منصوبہ کے تحت تلنگانہ کے ڈی جی پی بی شیو دھر ریڈی نے ضلع نظام آباد میں اندل وائی پولیس اسٹیشن حدود کے تحت قومی شاہراہ نمبر 44 پر واقع چندرائن پلی کے قریب وی آئی ڈی ایس (ویڈیو انسیڈنٹ ڈیٹیکشن سسٹم) کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹریفک قواعد کی سختی سے پابندی ناگزیر ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کریں، دفاعی ڈرائیونگ کو اپنائیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ اس موقع پر پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا، ایڈیشنل ڈی سی پی جی بسوا ریڈی، اے سی پیز، ٹریفک حکام، دیگر عہدیداران اور مقامی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔