نظام آباد لوک سبھا حلقہ کیلئے 16 نامزدگیاں داخل

   

نظام آباد ۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر و ریٹرینگ آفیسر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ آج نظام آباد لوک سبھا کیلئے 16 نامزدگیاں داخل ہوئی ہے ۔ بہوجن لفٹ کی جانب سے اشوک گوڑ، آل انڈیا بی سی او بی سی پارٹی کے نوین ، پرجا سینا پارٹی کے ناگاراجو ، آل انڈیا نیشنل پارٹی کے محمد شاہد خان ، دلت بہوجن پارٹی کے نریش اور آزاد امیدوار بی بی نائیک ، محمد جمیل ، کرشنا مورتی نے پرچہ نامزدگی داخل کی اس کے علاوہ دیگر نے بھی اپنے دوسرے سٹ کو بھی داخل کیا ہے ۔ نظام آباد سے اب تک 26 امیدواروں نے 44 نامزدگیاں داخل کی ہے ۔