نظام آباد میں بارش اورژالہ باری، عوام کو گرمی سے راحت

   

حیدرآباد 9اپریل (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے پوتنگل منڈل اور بودھن کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی۔کل دن بھر شدید گرمی سے ضلع کے عوام پریشان تھے تاہم شام میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔عوام نے اس بارش کے بعد گرمی سے قدرے راحت محسوس کی۔ژالہ باری اوربارش کی ویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔تلنگانہ میں گذشتہ چند دنوں سے جاری شدت کی گرمی میں معمولی کمی کی بھی اطلاع ہے ۔