نظام آباد میں دھان کے خریدی مراکز کا معائنہ

   

پرنسپل سکریٹری محکمہ سیول سپلائیز کا دورہ، عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

نظام آباد :18؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سیول سپلائیز کے پرنسپل سکریٹری دیویندر سنگھ چوہان نے ضلع نظام آباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دھان کی خریدی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور چند کسانوں سے فون کے ذریعہ بات چیت بھی کی اور ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔اچانک خریدی مراکز کا معائنہ کیا گنڈہ رام میں واقع جئے گنیش رائس مل میں واقع خریدی سنٹر کا معائنہ کیا اور موجودہ دھان کے ذخیرہ پر بلڈنگ کی تفصیلات حاصل کی اس کے علاوہ اندلوائی کے گنارام ، چندرائن پلی میں کوآپریٹیو سوسائٹی کے ذریعہ خریدے جانے والے مراکز کا معائنہ کیا اور 17 فیصد سے بھی کم نمی والے دھان کی خریدی کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر سے تفصیلات حاصل کی ریاست میں 2.69 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے خریدی کے بعد فوری بلوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور 2018-19 میں زیر التواء ٹرانسپورٹ چارجس کی ادائیگی کیلئے مرکزی حکومت کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے900کروڑ روپئے منظور کئے گئے ضلع میں 480 سنٹرس قائم کئے گئے ۔ضلع کلکٹر نے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اب تک 373 مراکز کام کررہے ہیں اور 35 ہزار میٹرک ٹن دھان کی خریدی کی گئی 98 کروڑ روپئے کسانوں کو ادا کئے گئے 90لاکھ تھیلے کا اسٹاک موجودہے اس اجلاس میں اڈیشنل کلکٹر کرن کمار ، ٹرینی کلکٹر کرن مائی ، ڈی ایس او چندرا پرکاش ، سیول سپلائیز ڈی ایم جگدیش و رائس ملرس بھی موجود تھے ۔