نظام آباد میں21 اپریل کوحج تربیتی پروگرام

   

نظام آباد :17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عبدالرحمن دائودی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نظام آباد کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب بتاریخ 21؍اپریل 2024ء؁ بروز اتوار بوقت صبح 10-30؍بجے تا1؍بجے دن ضلع نظام آبا دکے عازمین حج کا تربیتی پروگرام بمقام نالج پارک انٹرنیشنل اسکول بودھن روڈ نظام آباد منعقد ہوگا۔ اس تربیتی پروگرام میں ناظم الدین فاروقی حیدرآباد عازمین حج کیلئے تفصیلات پیش فرمائیں گے ۔ پروگرام میں بذریعہ پروجیکٹر مناسک حج کی تفہیم کی جائے گی۔خواتین کیلئے خصوصی انتظام رہے گا ۔خواتین کیلئے نصف گھنٹہ علیحدہ سے تربیتی نشست بذریعہ خواتین ہی ہوگی۔عبدالرحمن دائودی ناظم ضلع نے ضلع نظام آباد کے تمام عازمین حج سے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی گزارش کی ہے۔

اصحاب خیر سے اظہار تشکر
نظام آباد :17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مفتی سعید اکبر صدر تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل و چیریٹیبل ٹرسٹ نظام آباد نے اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا کہ اس سال ماہ رمضان المبارک کے موقع پر جن اصحاب خیر نے تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا زکوۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعہ گراں قدر تعاون کیا ہے ادارہ ان تمام معاونین اور اصحاب خیر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس کار خیر کا اجر عظیم عطاء فرمائے۔