27.20 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء برآمد، پولیس کمشنر کا انکشاف
نظام آباد :پولیس کمشنر مسٹر کے آر ناگاراجو نے بتایا کہ بین ریاستی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 27 لاکھ 20 ہزار روپئے مالیت کا سونا ، چاندی ، بلٹ موٹر سیکل ، لیاپ ٹاپ ، 3 موبائیل برآمد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ Iٹائون کے علاقہ میں ایس کے جویلرس کمہار گلی میں گذشتہ سال سرقہ کی واردات پیش آئی تھی اس کے بعد ایس کے جویلر س کے مالک ہرشا رام روہیت نے Iٹائون میں شکایت درج کراتے ہوئے شاپ میں کام کرنے والے ملازم بھرت پر شک ظاہر کیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملازم کو پوچھ تاچھ کی اور اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا ۔ پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ اس نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے جئے شری رام چودھری کو یہاں پر طلب کرتے ہوئے دونوں مل کر دکان سے 13 ؍ اگست 2021 ء میں 41.5 تولہ سونا جس کی مالیت 21لاکھ 80 ہزار روپئے ،4 کیلو 170 گرام چاندی جس کی مالیت 2لاکھ 70 ہزار روپئے ہے اور نقد رقم اس کے حوالے کیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اسے گرفتار کرتے ہوئے سونا ، چاندی کے علاوہ ایک بلٹ ، ایک لیاپ ٹاپ ، 3موبائیل فون برآمد کیا جس کی مالیت جملہ 27لاکھ 20 ہزار روپئے ہے برآمد کرلیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ یہ عادی سارق ہے اور یہ گجرات ، راجستھان کے علاوہ کرناٹک میں بھی سرقہ کی وارداتوں کو انجام دیا پولیس کمشنر ناگاراجو کی قیادت میں اے سی پی وینکٹیشورلو ، اڈیشنل ڈی سی پی اروند بابو کی نگرانی میں ٹائون سرکل انسپکٹر وجئے بابو نے اسے گرفتار کیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجونے اس کیس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کی ستائش بھی کی۔