نظام صحت کو مضبوط بنانے بہار کو سب سے زیادہ گرانٹ

   

پٹنہ: مرکزی حکومت نے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں موجود خلاء کو دور کرنے کے مقصد سے 19 ریاستوں کے مقامی اداروں کو جاری کی گئی 8453.92 کروڑ روپے کی گرانٹ میں سے آج سب سے زیادہ 1116.30 کروڑ روپے بہار کو دیے ۔ ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، مرکزی وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے کہا کہ 19 ریاستوں کے مقامی اداروں کو 8,453.92 کروڑ روپے کی ہیلتھ گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو متعلقہ ریاستوں سے ان کی تجاویز موصول ہونے کے بعد باقی نو ریاستوں کو ہیلتھ گرانٹ جاری کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے 19 ریاستوں کے مقامی اداروں کو جاری کی گئی 8453.92 کروڑ روپے کی صحت گرانٹ میں سے سب سے زیادہ 1116.3054 کروڑ روپے بہار کے مقامی اداروں کو دیے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش کو 488.1527 کروڑ روپے اور کرناٹک کو 444.39 کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔