نفرت انگیزخبروں سے گریز کیلئے رجت کمار کا میڈیا کو مشورہ

   

حیدرآباد یکم /مارچ ( این ایس ایس ) چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے کہا ہے کہ انتخابی مقابلہ کرنے والے تمام امیدواروں کو چاہئے کہ وہ الیکشن کمیشن کو تمام تفصیلات پیش کریں اور معلومات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا ۔ پیڈ نیوز کے طریقہ کار میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے تمام اضلاع میں چیانل تشکیل دیا جائے گا ۔ انتخابات میں میڈیا کے رول پر ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رجت کمار نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا کہ وہ نفرت کی تشہیر سے گریز کریں ۔ میڈیا کو چاہئے کہ ایسی نفرت انگیز تقاریر اور خبر کی خبر رسانی اور برداری کی بنیاد پر عوام میں اشتعال پیدا ہوسکتا ہے ۔