نقلی شیر کی کھال فروخت کرنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے لنگر حوض علاقہ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو کتے کی کھال کوشیر کی کھال بتاکر فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس کے بموجب احمد شریف نے شیر کی نقلی کھال حاصل کرتے ہوئے خواہشمند افراد کو اس کھال کو 5 لاکھ روپئے میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے رنگ روڈ چوراہا لنگر حوض کے قریب احمد شریف کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں نقلی شیر کی کھال ضبط کرتے ہوئے اسے لنگر حوض پولیس کے حوالے کردیا۔