نلگنڈہ تا ایودھیا خصوصی ٹرین، بی جے پی کے انتظامات

   

حیدرآباد 21 جنوری (ایجنسیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایودھیا جانے والے یاتریوں کے لئے نلگنڈہ تا ایودھیا خصوصی ٹرین کا انتظام کیا ہے۔ نلگنڈہ بی جے پی انچارج ناگم ورشٹ ریڈی نے بتایا کہ 4 فبروری 2024 ء کو ایک ہزار 400 یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فبروری کے پہلے ہفتہ میں وزیراعظم نریندر مودی ضلع نلگنڈہ کا دورہ کریں گے۔ ریڈی نے بتایا کہ بھگوان رام کے بھکتوں کیلئے ایودھیا سفر کیلئے خصوصی ٹرین ایک تحفہ ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بروز پیر ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، رام مندر کی تعمیر بی جے پی کا انتخابی وعدہ تھا۔